STYLE SWITCHER

Choose Colour style

For a better experience please change your browser to CHROME, FIREFOX, OPERA or Internet Explorer.

  • Share
  • Favourite
  • Report
  • Quinoa Seeds
  • Quinoa Seeds

Description

Price : ₨1,500.00
Type : For Sale
Date : November 22, 2019
Location : Ichhra, Lahore, Punjab, Pakistan

غیرروایتی فصلوں کی کاشت آجکل ایک منافع بخش زرعی کاروبار کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے کیونکہ یہ عام فصلات کی نسبت زیادہ منافع دیتی ہیں اور ان فصلات کی خاص بات یہ بھی ہے کہ انکو کم زرخیز زمینوں میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے جس سے انکی پیداور بھی بہتر مل جاتی ہے۔

قینوا جو کہ ایک سپر فوڈ ہے جسکو ہم اپنی عام زبان میں بتھوا کیہ سکتے ہیں بھی ایک ایسی ہی غیر روایتی فصل ہے جسکو کم زرخیز زمیں میں کاشت کرکے گندم سے فی ایکڑ اچھا منافع لیا جا سکتا ہے۔ اسکو وہاں پر بھی کاشت کیا جا سکتا ہے جہاں پانی کم مقدار میں میسر ہے۔ قینوا فی ایکڑ اچھی پیداوار اور گندم سے مہنگے داموں بکنے کی وجہ سے کسان کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

قینوا کی مارکیٹ پاکستان میں بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے چونکہ یہ ایک غیر روایتی فصل ہے اسکو عام مارکیٹ کی بجائے فوڈ انڈسٹری یا ٹریڈرز کو بیچا جا سکتا ہے۔ اسکی قیمت 6000 روپے من سے لے کر 7000 روپے من تک پچھلے سال رہی ہے۔ چونکہ فی من انکم ہمار ی سب سے آسان فصل گندم کی نسبت بھی زیادہ ہے اس لئے یہ ایک انتہائی منافع بخش فصل کے طور پر کسانوں میں مقبول ہو رہی ہے۔

Mention AgriHub.Pk when calling the seller to get a good deal.

 



Location

Post your rating


Similiar Ads

Top Mobile App
Mobile App
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com